0
Friday 15 May 2020 04:52

لوگوں کو اشیاء خوردونوش میں خصوصی ریلیف کی ضرورت ہے، فاروق ستار

لوگوں کو اشیاء خوردونوش میں خصوصی ریلیف کی ضرورت ہے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کمشنر کراچی افتخار شلوانی سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ او آر سی کراچی چیپٹر کے انچارج انجینئر کاشف خان، مرکزی او آر سی کمیٹی ممبران و سابق ایم پی اے کامران فاروق اور جمال احمد شامل تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کمشنر کراچی افتخار شلوانی سے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث عوام کو درپیش مشکلات پر بات کی اور گزشتہ دو ماہ سے کاروبار بند ہونے کے باعث عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غربت سے پریشان افراد کا حال بتاتے ہوئے خاص طور پر درخواست کی کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور عید آنے والی یہ کاروبار اور روزگار بند ہونے کے سبب لوگوں کو اشیاء خوردونوش میں خصوصی ریلیف کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ آج میں القریش ویلیفیئر ٹرسٹ کے وفد کو بھی اپنے ہمراہ لایا ہوں تاکہ یہ بھی اپنے مسائل سے آگاہ کرسکیں قریش برادری کو بھی اس وقت بے انتہا مشکلات کا سامنا ہے، کراچی کی عوام مجھ پر بھروسہ کرکے اپنے مسائل میرے پاس لاتی ہے، میں چاہتا ہوں کہ عوام کے مسائل کا بہتر حل نکالا جاسکے۔ کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو جلد مشکلات کا حل نکالنے کی یقین دہانی کروائی۔
خبر کا کوڈ : 862780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش