0
Friday 15 May 2020 16:51

حضرت علی المرتضیؑ کی تعلیمات اُمت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں، مولانا عاصم مخدوم

حضرت علی المرتضیؑ کی تعلیمات اُمت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں، مولانا عاصم مخدوم
اسلام ٹائمز۔ کل مسالک علماء بورڈ کے زیر اہتمام شہادت شیر خدا فاتح خیبر کی مناسبت سے مدرسہ تعلیم القرآن سمن آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کُل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی المرتضی کی تعلیمات اُمت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں، علماء اتحاد امت کیلئے منبر و محراب سے آواز بلند کریں۔ تقریب میں کُل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم، پروفیسر سید محمود غزنوی، مفتی سید عاشق حسین، حافظ کاظم رضا نقوی، قاری خالد محمود، علامہ قاری طاہر شریف، قاسم علی قاسمی، مولانا محمد طاہر، صاحبزادہ محمد اطہر مخدوم، چودھری صغیر عباس ورک و دیگر نے شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ حضرت علی المرتضی شجاعت و بہادری کا نام تھے، حضرت علی المرتضیؑ کی تعلیمات ظلم اور جبر کے سامنے ڈٹ جانا ہیں، فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے علماء منبر و محراب سے آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ خاندان نبوت کی لازوال قربانیوں سے آج بھی گلشنِ اسلام میں بہار ہے، خاندان نبوت کا تذکرہ حصول برکت کا ذریعہ اور باعثِ نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی المرتضیؑ کی سیرت صبر و استقامت سے عبارت ہے، خاندان رسول(ص) نے اُمت مسلمہ کیلئے اسوہ حسنہ کا عملی نمونہ پیش کیا ہے۔ اس موقع پر اتحادِ امت، استحکام پاکستان اور کورونا وباء سے نجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 862865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش