0
Saturday 16 May 2020 11:40

پنجاب میں عیدالفطر سے ٹرانسپورٹ کھولنے کی باضابطہ منظوری دیدی گئی

پنجاب میں عیدالفطر سے ٹرانسپورٹ کھولنے کی باضابطہ منظوری دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں لاک ڈاون میں مزید نرمی کرتے ہوئے کاروبار زندگی کے مزید شعبہ جات کو کھولنے کی منظوری دیدی۔ حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز کو کھولنے اور آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کے مطابق پیر سے شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دیدی جائے گی جبکہ عیدالفطر سے ٹرانسپورٹ کھولنے کی باضابطہ منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ بسوں میں ایئرکنڈیشن نہیں چلایا جائے گا، مسافر کسی سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، ماسک کا استعمال بھی لازمی ہوگا جبکہ بس روانگی سے قبل تمام نشستوں کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔ شاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کر دیا گیا اور ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہوگا، تھرمل گن سے چیکنگ، ہینڈ سینٹیٹائز اور ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے گا، آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو ہفتے میں سات دن کام کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شو رومز کو ہفتے میں چار دن کام کی اجازت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 862993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش