0
Monday 18 May 2020 12:05

پنجاب میں مزارات بند ہونے سے محکمہ اوقاف کو 26 کروڑ کا نقصان

پنجاب میں مزارات بند ہونے سے محکمہ اوقاف کو 26 کروڑ کا نقصان
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی وجہ سے مزار بند ہونے سے محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کو چھبیس کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ محکمہ اوقاف نے مزارات کھولنے کیلئے حکومت سے احتیاطی تدابیر مانگنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بند مزارات اولیاء کرام کے معاملےمیں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے حکومت پنجاب سے مزارات کو کھولنے کیلئے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کو لاک ڈاون کے دوران 26 کروڑ روپےکا نقصان ہوا ہے۔ لاک ڈاون میں نرمی پر محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے مزارات کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں ہوم ڈیپارٹمنٹ سے اجازت لی جائے گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایس او پیز ملنے پر مزارات کو عملدرآمد کرانے پر کھولا جائیگا۔ محکمہ اوقاف نے مزارات پر ڈس انفیکشن ٹنل نصب کر رکھی ہیں، جبکہ نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 863346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش