0
Friday 22 May 2020 02:29

ملتان، شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او نے القدس ریلی حالات کے پیش نظر منسوخ کردی 

ملتان، شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او نے القدس ریلی حالات کے پیش نظر منسوخ کردی 
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان نے کرونا جیسی وباء کی صورت میں ملتان میں یوم القدس کی ریلی منسوخ کردی، شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے ترجمان بشارت عباس قریشی کے مطابق ایس یو سی اور جے ایس او ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس سال ملتان میں یوم القدس کی ریلی نہیں نکالے گی، واضح رہے کہ یوم القدس کے موقع پر شیعہ علماء کونسل، وفاق علماء شیعہ اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ہر سال پریس کلب سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جاتی ہے۔ جو کہ اس سال منسوخ کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 864151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش