0
Monday 25 May 2020 00:50

افغانستان، میں امریکی اڈے پر راکٹ حملہ

افغانستان، میں امریکی اڈے پر راکٹ حملہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع امریکی دہشتگردی کے اڈے بگرام پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کے گورنر ہاؤس کی ترجمان وحیدہ شہکار نے اتوار کو ہونے والے اس حملے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس راکٹ حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے، تاہم حال ہی میں طالبان نے افغان فوجیوں اور امریکی ٹھکانوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے سمجھوتے پر دستخط اور کابل حکومت کے ساتھ اس گروہ کے مذاکرات کے آغاز کے باوجود افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملے بدستور جاری ہیں۔ ان حملوں میں اب تک سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں، جن میں دسیوں عام شہری بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش