0
Monday 25 May 2020 20:22

کورونا وائرس ختم نہیں ہوا، عوام سے اپیل ہے احتیاط کریں، اجمل وزیر خان

کورونا وائرس ختم نہیں ہوا، عوام سے اپیل ہے احتیاط کریں، اجمل وزیر خان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر خان نے کہا ہے کہ عوام عید کے موقع پر احتیاط کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، خطرہ برقرار ہے وباء پھیل سکتی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار اپیل کر رہے ہیں کہ کورونا ختم نہیں ہوا، اس لئے عوام احتیاط کریں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں کیونکہ ابھی خطرہ ختم نہیں ہوا۔ اجمل وزیر خان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے تو اس وائرس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، تاہم عوام نے احتیاط نہ کی تو وباء پھیل سکتی ہے، ایسا ہوا تو حکومت کو مجبوراً سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔ سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ جو لیڈر ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر شو بازی کرتے تھے، وہ آج نظر نہیں آ رہے، لیڈر وہ ہوتا ہے جو فرنٹ لائن پر ہو، ان سے پوچھتا ہوں کہ آپ نے کسی ہسپتال کا دورہ کیا؟ یہ لوگ صرف تنقید کرتے ہیں، عید کے موقع پر بھی ہم گھروں میں نہیں بیٹھے بلکہ عوام کی خدمت کیلئے دورے کر رہے ہیں۔ صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا حکومت کورونا وائرس اور کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے کے باعث سادگی سے منا رہے ہے۔
خبر کا کوڈ : 864730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش