0
Tuesday 26 May 2020 17:10

مقبوضہ کشمیر میں کورونا ٹیسٹنگ کی شرح بھارت میں سب سے زیادہ ہے، روہت کنسل

مقبوضہ کشمیر میں کورونا ٹیسٹنگ کی شرح بھارت میں سب سے زیادہ ہے، روہت کنسل
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے دعویٰ کیا ہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹ جموں و کشمیر میں کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس کے لئے ہورہے ٹیسٹوں کی شرح ملک کی تمام ریاستوں و یونین ٹریٹریوں سے سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کورونا ٹیسٹ کرنے کی گنجائش کافی بڑھ گئی ہے پہلے ہم روزانہ ایک سو لوگوں کا ٹیسٹ کرتے تھے جبکہ آج آٹھ ہزار لوگوں کا فی دن ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ روہت کنسل نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ جموں و کشمیر کی ٹیسٹنگ شرح پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے، ہم اس میں سر فہرست ہیں، ہماری ٹیسٹنگ گنجائش کافی بڑھ گئی ہے پہلے ہم روزانہ ایک سو لوگوں کا ٹیسٹ کرتے تھے لیکن آج آٹھ ہزار لوگوں کا ہر روز ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ روہت کنسل نے کہا کہ گھریلو ہوائی سفر خدمات بحال ہونے کے ساتھ ہی جموں اور کشمیر کے ہوائی اڈوں پر سو فیصد مسافروں کے ٹسیٹ کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے مثبت نتائج بر آمد ہورہے ہیں۔

روہت کنسل نے کہا کہ ہم سب شمشیر کی دھار پر چل رہے ہیں ایک معمولی سی چوک ہمیں پریشانیوں کے دلدل میں دھکیل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یونین ٹریٹری میں ایک ضلع ایسا ہے جس میں زائد از دو سو ایکٹو کیسز ہیں جبکہ ایک ضلع میں زائد از ڈیڑھ سو ایکٹو کیسز ہیں، دو ضلعے ایسے ہیں جن میں ایکٹو کیسز فی ملین ڈیڑھ سے بھی زیادہ ہیں اور دو ایسے اضلاع بھی ہیں جن میں مثنت کیسز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ روہت کنسل نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے کئی علاقوں میں مثبت کیسز کی شرح کافی تیز ہے اور کئی علاقوں میں سرخ جھنڈے لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ وائرس زندہ بھی ہے اور بڑھ بھی رہا ہے لہٰذا ہمیں حد درجہ احتیاط کرنے کرنے ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 864863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش