0
Wednesday 27 May 2020 20:05

عوام اب موجودہ حکومت سے نجات چاہتے ہیں، آصف زرداری

عوام اب موجودہ حکومت سے نجات چاہتے ہیں، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ایک ترجمان کے مطابق نیر بخاری نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ آصف زرداری اور نیر بخاری کے درمیان ملک کی موجودہ صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے  کافی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحتیابی سے متعلق دعاوں پر پارٹی رہنماؤں، کارکنوں سمیت پوری قوم کا شکرگذار ہوں۔ آصف زرداری نے کہا کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں اور اب وہ موجودہ حکومت سے نجات چاہتی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران وفاق کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل نے فصلوں کو تباہ کردیا ہے لیکن وفاق کی کوئی پلاننگ نظر نہیں آ رہی حالانکہ میں پہلے دن سے ٹڈی دل کی تباہی سے متعلق خدشات کا اظہار کرتا رہا ہوں۔ آصف زرداری نے کہا کہ ٹڈی دل نے پورے ملک کو لپیٹ میں لیکر فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اس حساس مسئلے کو نظرانداز کرنا قابل مذمت عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 865084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش