1
Wednesday 27 May 2020 20:26

ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے، متعلقہ اداروں کا آپریشن جاری

ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے، متعلقہ اداروں کا آپریشن جاری
اسلام ٹائمز۔ ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل نے حملے کرکے فصلوں کو شدید نصان پہنچایا پے، جبکہ صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناکافی اقدامات کے سبب کسان شدید گرمی کے باوجود ہاتھوں میں تھال اور پلاسٹک کی بوتلیں لیے اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈیاں بھگانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں ٹڈیاں بے قابو ہو گئی ہیں، دنیا پور، کوٹ مٹھن، کہروڑ پکا اور میلسی میں گندم اور کپاس کی فصلیں شدید متاثر ہو گئیں۔ ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخواہ میں 11، پنجاب میں 12 اور سندھ میں 7 اضلاع ٹڈیوں کے حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے ک ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے مختلف اضلاع کے 3 ہزار 600 ہیکٹر رقبے پر اسپرے کیا گیا ہے۔ دریں اثناء ٹڈی دل کے حملوں کی روک تھام سے متعلق اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹڈی دل صوبے میں فصلوں پر حملہ آور ہے۔ ٹڈی دل کو ختم نہیں کیا گیا تو فصلیں برباد ہوجائیں گی۔ ٹڈی دل سے ہمیں فصلوں کو ہر حال میں بچانا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدرات اجلاس کو صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو اور سیکریٹری زراعت رحیم سومرو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپریل 2020 میں ٹڈیاں گھوٹکی اور کشمور میں داخل ہوئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے اپنے طورپر 43 ہزار935 ایکڑ پر اسپرے کیا اور اب تک تک 62ہزار813 ایکڑ پر اسپرے کیا چکا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عالمی بینک سے بھی سندھ حکومت نے ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے مدد مانگی ہے۔ اس وقت فیلڈ ٹیمز میں 358 سرکاری ملازمین کام کررہے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں 25 اگست سے 20 اکتوبر تک ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ ہے۔ سندھ کی ضلع دادو، لاڑکانہ، سکھر اور خیرپور میں ایران سے آنے والی ٹڈی دل کا خطرہ ہے۔ سروے کے ساتھ اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔

ملک بھر میں ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے کے بعد محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاک آرمی نے مشترکہ طور پر ٹڈیوں کے خاتمے کیلئے کنٹرولڑ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمےکیلئے بھرپور سروے اور کنٹرولڑ آپریشن جاری ہے۔ ملک کے 58 متاثرہ اضلاع میں محکمہ زراعت اور پاک فوج کی 1124 مشترکہ ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کے مطابق اب تک 221561 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر سروے کیا جا چکا ہے۔ 4728 مربع کلومیٹررقبے پر کنٹرولڑ آپریشن کیا جا چکا ہے۔ لوکسٹ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 3247 مربع کلومیٹر رقبے پر سروے اور 36 مربع کلومیٹررقبے پر آپریشن کیا گیا۔ کنٹرول آپریشن میں تقریباً 2330 لیٹر پیسٹی سائڈز (کیڑے مار دوا) کا استعمال کیا گیا۔ نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کے مطابق بلوچستان میں 2650، پنجاب میں 1465، خیبر پختونخوا میں 351، سندھ میں 254 مربع کلومیٹر رقبے پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ کنٹرولڑ آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے موثر تدارک کیلئے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز سے اسپرے کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 865086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش