0
Thursday 21 Jul 2011 23:22

اسکردو،اسد عاشورہ کی مجالس کی سکیورٹی اور دیگر سہولیات کے حوالے سے اجلاس

اسکردو،اسد عاشورہ کی مجالس کی سکیورٹی اور دیگر سہولیات کے حوالے سے اجلاس
اسکردو:اسلام ٹائمز۔ کمشنر بلتستان ڈویژن ڈاکٹر ساجد چوہان کی صدارت میں اسد عاشورہ کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس، دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، چیف انجینئرز، ڈائریکٹر محکمہ صحت اور دونوں اضلاع کے سول سپلائی آفیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد اسد عاشورہ کے دوران دونوں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کے علاوہ مختلف محکمہ جات کی طرف سے مجالس اور جلوس کے لئے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں ملٹی میڈیا کے ذریعے سکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کے بارے میں بتایا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوران مجالس اور جلوس پانی و بجلی اور میڈیکل کور کی تمام سہولیات فراہیم کی جائیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تبرکات کے لئے بہتر کوالٹی کے آٹا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر ساجد چوہان نے ہدایت کی کہ اسد عاشورہ میں سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر پلان کے مطابق عمل درآمد کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 86538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش