0
Sunday 31 May 2020 17:23

پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن کے نرخ بڑھ گئے، فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن کے نرخ بڑھ گئے، فیصل کریم کنڈی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور پر کڑی تنقید کی ہے۔ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور مجھ پہ لگائے گئے الزام ثابت کریں ورنہ موچھیں کٹوائیں، میں نے نوکریاں بیچیں نہ پیٹرول پمپ بنائے اور نہ جائیدادیں بنائی ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نیب سمیت احتساب کے ادارے تفتیش کریں، کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، وگرنہ علی امین گنڈہ پور موچھیں کٹوا لیں، جھوٹے کو موچھ زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار سے قبل علی امین کے پاس سنہ 72 ماڈل کی پرانی گاڑی تھی، اب آپ قیمتی گاڑیوں کے جلو میں پھرتے ہیں، سود پہ قرض لیکر پہلا الیکشن لڑا لیکن اب اسلام آباد سمیت ملک بھر میں علی امین کی جائیدادیں ہیں۔ سابق ڈپٹی اسپیکر نے اپنی تنقید کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن کے نرخ بڑھ گئے، پٹواری اور تحصیلدار وزراء کی ضروریات پوری کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے دو ممبران اسمبلی اسرار خان گنڈہ پور اور اکرام خان گنڈہ پور کے قتل کی سازش کا الزام آپ پر لگا ہے، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی سمیت ایس پی طاہر داوڑ کے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گنڈہ پوری شہد پی کر اسلام آباد کی سڑکوں پہ بھاگنے والے نے ڈیرہ اسماعیل خان کی ناک کٹوا دی۔
خبر کا کوڈ : 865794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش