0
Wednesday 3 Jun 2020 22:17

ملک کو بحرانوں سے محفوظ کرنا ہے تو عمران خان کو جانا ہوگا، سینیٹر مولا بخش چانڈیو

ملک کو بحرانوں سے محفوظ کرنا ہے تو عمران خان کو جانا ہوگا، سینیٹر مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران حکومت نے نااہلی اور نالائقی کی تمام حدود عبور کرلی ہیں، حکومت کورونا وائرس پر واضح پالیسی اور حکمت عملی دینے میں ناکام ہوگئی ہے، صرف حزب اختلاف کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر تمام صلاحیتیں صرف کی جا رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران حکومت کورونا پر پالیسی دینے کے بجائے اپوزیشن سے صرف سوال کر رہی ہے، کورونا پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا سیشن بلایا گیا، مگر اس میں بھی کوئی پالیسی نہیں دی گئی، ہر وزیر ایوان میں آکر سندھ حکومت اور اپوزیشن پر حملے کرتا رہا، وزراء کی تقاریر سے لگتا تھا کہ جیسے اجلاس سندھ حکومت کے بارے میں طلب کئے گئے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کورونا جیسی خطرناک وبا کو مذاق سمجھ رکھا تھا، جو اب مصیبت اور بحران بن چکی ہے، اللہ نہ کرے جو جانی نقصان زیادہ بڑھے، اگر نقصان بڑھ رہا ہے، تو اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نہ حکومت میں اہلیت ہے اور نہ سنجیدگی ہے، عمران خان کی قیادت میں یہ حکومت بحرانوں کو مزید سنگین کرنے کے کام پر لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں، بحران حل نہیں ہوں گے بلکہ بڑھیں گے، عمران خان حکومت نے ہر شعبہ تباہ کر دیا، اب قومی یکجہتی کے درپے ہیں، کورونا سے نمٹنے کے بجائے عمران خان مسلسل قوم کو تقسیم کرنے پر لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو بحرانوں سے محفوظ کرنا ہے اور قومی یکجہتی برقرار رکھنی ہے، تو عمران خان کو جانا ہوگا، یہ جتنا عرصہ رہیں گے نقصانات بڑھتے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 866440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش