0
Thursday 4 Jun 2020 00:00

شمالی وزیرستان، مدرسہ حادثہ میں جاں بحق بچوں کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم

شمالی وزیرستان، مدرسہ حادثہ میں جاں بحق بچوں کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں گذشتہ روز چھت گرنے سے جاں بحق چھ بچوں کے لواحقین کو فی کس تین، تین لاکھ کے امدادی چیکس دیئے گئے جبکہ زخمیوں کو فی کس ایک لاکھ کے چیکس کی تیاری کی جارہی ہے۔ شمالی وزیرستان کی مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز شیواہ کے علاقے زیر جان کوٹ میں دینی مدرسے میں درس قرآن کے دوران چھت گرنے سے جو چھ بچے جاں بحق ہوئے تھے ان کے لواحقین کو صوبائی وزیر برائے ریلیف، تعمیر نو اور آبادکاری اقبال وزیر اور ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے بغیر کسی تاخیر کے فی کس تین، تین لاکھ کے چیکس دیئے جبکہ زخمیوں کو فی کس ایک لاکھ کے چیکس بھی تیاری کے مراحل میں ہیں جو بہت جلد زخمی بچوں کے لواحقین کو حوالے کئے جائینگے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اقبال وزیر کا کہنا تھا کہ گوکہ مذکورہ رقم ان بچوں کے نقصان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں تاہم حکومت نے جاں بجق بچوں کے لواحقین کے درد اور غم کو کم سے کم کرنے کیلئے فوری اقدام کیا۔
خبر کا کوڈ : 866472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش