0
Thursday 4 Jun 2020 19:15

سیاحت کو کھولنے کی تجویز انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، سعدیہ دانش

سیاحت کو کھولنے کی تجویز انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان نے جی بی میں سیاحت کا شعبہ کھولنے کی مخالفت کر دی۔ ایک بیان میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کا جی بی اور خیبر پختونخواہ کو سیاحت کیلئے کھولنے کی تجویز انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ پہلے ہی وزیر اعظم اور وفاق کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے کوئی موثر حکمت عملی اور اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کرونا وائرس بے قابو ہو رہا ہے اور وزیر اعظم کے شروع دن سے اس وباء کے حوالے سے غیر سنجیدہ بیانات کی وجہ سے عوام کی ایک کثیر تعداد اس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی جس کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور ہیلتھ پروفیشنلز کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت جب انسانی جانوں کو بچانا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے، پوری دنیا لاک ڈاون کو اس کا واحد حل سمجھتے ہوئے بہترین حکمت عملی کے ساتھ ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے وہاں وزیر اعظم پاکستان کا سیاحتی مقامات کو کھولنے کی بات اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان حکمرانوں کو عوام کی جانوں سے زیادہ معیشت عزیز ہے۔ کسی بھی عوامی لیڈر کی اولین ترجیح اپنے ملک کی عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے اور خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب تمام ممالک کے حکمران ہیلتھ ایمرجنسی میں اپنے ملکوں کے ہیلتھ پروفیشنلز کی تجاویز کے مطابق ایس او پیز ترتیب دیتے ہوئے اس وباء سے اپنی عوام کو بچانے کی ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہیں وہاں عمران خان کے اس بیان سے ان کی غیر ذمہ داری اور غیر سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 866582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش