0
Sunday 7 Jun 2020 13:02

آزادکشمیر، ماسک نہ پہننے اور ڈبل سواری پر جرمانہ

آزادکشمیر، ماسک نہ پہننے اور ڈبل سواری پر جرمانہ
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ آزادکشمیر کے شہر میرپور کے بازاروں اور سڑکوں پر لوگوں کا رش ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماسک نہ پہننے اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے کیے جا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ مفت ماسک کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔ کورونا وائرس کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن کے آج دوسرے روز بھی بڑی مارکیٹیں اور بازار بند ہیں، البتہ میڈیکل اسٹورز، پھل، سبزی، گوشت کی دکانیں اور تندور کھلے ہیں۔ بعض مقامات پر کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ آزادکشمیر میں کورونا کے اب تک 361 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 8 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 867098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش