0
Thursday 11 Jun 2020 13:38
لاک ڈاؤن میں نرمی کا شاخسانہ

ملک میں کورونا کی تشویشناک صورتحال، ایک ہی دن میں 101 اموات

متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ انیس ہزار 536 ہو گئی
ملک میں کورونا کی تشویشناک صورتحال، ایک ہی دن میں 101 اموات
اسلام ٹائمز۔  پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 834 کیسز اور مزید 101 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں نرمی اور ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کے اثرات ملک میں اب واضح طور پر محسوس کئے جانے لگے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا ٹیسٹس کی استعداد کو بتدریج بڑھایا جا رہا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 573 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 7 لاکھ 80 ہزار 825 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 5 ہزار 834 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ انیس ہزار 536 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 45 ہزار 463 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سندھ میں 43 ہزار 790، خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 206، بلوچستان میں 7 ہزار 335، اسلام آباد میں 6 ہزار 236، آزاد کشمیر میں 488 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 38 ہزار 391 مریض صحت یاب ہو گئے۔  پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 101 افراد جان کی بازی ہارے ہیں، جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 356 ہو گیا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 841 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 738، خیبر پختونخوا میں 619، اسلام آباد میں 62، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 867939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش