0
Friday 12 Jun 2020 12:44

کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے کووڈ-19 ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی، فواد چوہدری

کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے کووڈ-19 ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے کووڈ-19 ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی جسے پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی منظو کرلیا۔ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی۔ واد چوہدری نے بتایا کہ ہم نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی ہے، پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستان کی پہلی کووڈ-19 ٹیسٹنگ کٹ کی منظوری دے دی ہے۔ فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اور ٹیکنالوجی (نسٹ) کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نسٹ اور ہمارے سائنسدانوں کو مبارک ہو، آپ لوگوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی پہلی کووڈ-19 ٹیسٹنگ کٹ کی مدد سے کورونا وائرس کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کی لاگت میں نمایاں کمی آئی گی جس سے ہم درآمدات سے بھی بچ سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 868126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش