0
Sunday 14 Jun 2020 22:34

کراچی میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص

کراچی میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-21ء کے بجٹ میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لئے ترقیاتی فنڈز مختص کرلئے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق گرین لائن بس منصوبے کے لئے 11 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کے لئے 2 ارب 35 کروڑ 70 لاکھ روپے، منگھوپیر سے بنارس سڑک کی تعمیرنو کے لئے 65 کروڑ روپے جب کہ نشتر اور منگھوپیر سڑک کی تعمیرنو کے لئے 35 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق کے ایم سی فائر فائٹنگ سسٹم کی بحالی کے لئے 38 کروڑ 40 لاکھ روپے، ملیر لنک روڈ کے اوپر انٹرچینج کی تعمیر کے منصوبے کے لئے 50 کروڑ روپے اور ملیر بند کے اوپر سڑک کی تعمیر کے لئے 4 کروڑ 40 لاکھ کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ضلع شرقی کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر کے لئے 21 کروڑ 79 لاکھ روپے، ضلع کورنگی کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کی بہتری کے لئے 6 کروڑ 23 لاکھ روپے اور ضلع وسطی کی مختلف یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کے لئے ایک ارب 32 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ضلع جنوبی اور غربی کی مختلف یوسیز کے پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کے لئے 98 کروڑ 66 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت مالی سال 2019-20ء میں کے  پہلے 10 ماہ کے دوران کراچی کی کئی وفاقی ترقیاتی اسکیموں کیلئے ایک پائی بھی جاری نہ کرسکی تھی۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ جولائی تا اپریل کے دوران وزیراعظم سندھ پروگرام کیلئے کوئی فنڈز جاری نہیں کئے گئے جب کہ اس منصوبے کیلئے 4 ارب 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 868582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش