0
Monday 15 Jun 2020 19:36

حکومت چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کیلئے 10 فیصد اضافے کا اعلان کرے، راو عبدالقیوم شاہین

حکومت چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کیلئے 10 فیصد اضافے کا اعلان کرے، راو عبدالقیوم شاہین
اسلام ٹائمز۔ تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راو عبدالقیوم شاہین نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشنوں میں اضافے کا اعلان نہ کرنے سے مایوسی ہوئی۔ گذشتہ تین ماہ کے لاک ڈاون اور کاروبار زندگی کے بند ہونے کی وجہ سے چھوٹے ملازمین، دیہاڑی دار طبقہ اور پنشنرز شدید متاثر ہوئے ہیں، گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں، ایسی صورتحال میں امید تھی کہ حکومت ایسے متاثرین طبقات کو بجٹ میں بڑا ریلیف دے گی مگر سابقہ روایات کے مطابق بھی ریلیف نہیں دیا گیا، جس سے چھوٹے ملازمین اور پنشنرز میں مایوسی پھیلی ہے۔ وہ تحریک صوبہ ملتان لیبر ونگ کے زیراہتمام عید ملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے۔ عید ملن پارٹی میں مرکزی سیکرٹری جنرل رکن الدین ملتانی، مرکزی صدر لیبرونگ مسعود خالد علوی و دیگر مرکزی رہنما فیاض بھٹی، چوہدری اظہر حسین، مظہر عباس سیال، غلام حسین فریدی، سید عاطف زیدی اور عبدالرزاق بھٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن الدین ملتانی نے کہا کہ بجٹ میں چھوٹے ملازمین کیلئے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان نہ کرنا حیران کن ہے۔ اگر حکومت تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کرسکتی تو کم از کم بجلی اور گیس کے بلوں کو ایک سال کیلئے نصف تک کم کردے، تاکہ معاشی طور پر پریشان حال لوگوں کو سکھ کا سانس مل سکے۔ مرکزی صدر لیبرونگ مسعود خالد علوی نے کہا ہے کہ تحریک صوبہ ملتان اس خطے کے چھوٹے ملازمین اور لیبر طبقات کی موثر آواز ہے، ہم ہر سطح پر اپنے بھائیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 868782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش