0
Tuesday 16 Jun 2020 11:22

ٹرمپ پولیس نظام کی بہتری کے ایگزیکٹو آرڈر پر آج دستخط کریں گے

ٹرمپ پولیس نظام کی بہتری کے ایگزیکٹو آرڈر پر آج دستخط کریں گے
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست اٹلانٹا میں دو روز قبل پولیس اہلکار کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام ریشرڈ بروکس کی ہلاکت کے بعد احتجاج میں شدت کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہو کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پولیس کا نظام بہتر بنانے کے لیے آج ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ اٹلانٹا میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سیاہ فام ریشرڈ بروکس کے اہلِ خانہ نے انصاف کی فراہمی اور پولیس نظام میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکا میں ایک اور سیاہ فام کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہروں میں مزید شدت آ گئی ہے۔ اٹلانٹا اور نیویارک میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، جنہوں نے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کی ہلاکت اور نسل پرستی کے خلاف نعرے لگائے۔ امریکا میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر جاری احتجاج ابھی تھما نہیں تھا کہ اٹلانٹا پولیس نے ایک اور سیاہ فام ریشرڈ بروکس Rayshard Brooks کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ریشرڈ بروکس کی ہلاکت کے بعد پہلے سے جاری ’بلیک لائیوز میٹر‘ احتجاج میں مزید شدت آگئی ہے، اٹلانٹا میں سیکڑوں افراد نے احتجاجی مارچ کیا اور سیاہ فام افراد کی ہلاکت اور نسل پرستی کے خلاف نعرے لگائے۔
خبر کا کوڈ : 868895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش