0
Tuesday 16 Jun 2020 14:07

ملتان، شہریوں کا پولیس کے خلاف مظاہرہ، نوٹس لینے کا مطالبہ

ملتان، شہریوں کا پولیس کے خلاف مظاہرہ، نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ تھانہ دہلی گیٹ کے مکینوں کا پولیس گردی کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق بیرون دہلی گیٹ باغ بیری کے رہائشیوں کا دہلی گیٹ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین میں محمد معاویہ، حبیب احمد، محمد سلیم، محمد جاوید، عبدالقدیر، محمد یامین، محمد حیدر، ظفر علی، عمران، عادل سمیت دیگر لوگ شریک تھے۔ مظاہرین نے بتایا کہ گزشتہ روز دہلی گیٹ پولیس کا ایس ایچ او افضل قریشی و دیگر باوردی ملازمین کے ہمراہ گھر کے تالے، کنڈیاں توڑ کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھس گئے، گھر سے صمد کو زبردستی اٹھاکر اپنے ساتھ لے جاکر جھوٹا مقدمہ درج کردیا، پولیس نے گھر بغیر لیڈی کانسٹیبل اور بغیر گرفتاری وارنٹ کے داخل ہوئے اور گھر میں موجود خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ جبکہ گھر کے باہر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرہ میں ریکارڈ وڈیو جو پولیس کی تمام تر غیر ذمہ داری اور عہدہ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ثبوت مٹانے کے لئے توڑ ڈالا، مزید بتایا کہ پولیس آئے روز صمد کے اہل خانہ کر تنگ کرنا معمول بنالیا، پولیس اہلکار وں کی غنڈہ گردی سے تنگ آکر صمد کے اہل خانہ نے پولیس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے اعلی حکام آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر دہلی گیٹ پولیس نے اپنی روایت کو نہ بدلا صمد کے اہل خانہ ک بے جا پریشان و حراساں کرنا نہ چھوڑوتو کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ پولیس کے اوپر عائد ہوگی۔

 
خبر کا کوڈ : 868953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش