0
Thursday 18 Jun 2020 14:54

آصف زرداری کی دعاؤں میں اثر ہوتا ہے، پی ٹی آئی کے اپنے 5 ممبر پارٹی کیخلاف جانے کو تیار ہیں، نبیل گبول

آصف زرداری کی دعاؤں میں اثر ہوتا ہے، پی ٹی آئی کے اپنے 5 ممبر پارٹی کیخلاف جانے کو تیار ہیں، نبیل گبول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیبل گبول نے کہا ہے کہ آصف زرداری صاحب کی دعاؤں میں اثر ہوتا ہے جب کہ پی ٹی آئی کے اپنے 5 ممبر پارٹی کے خلاف جانے کو تیار ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی آئے گی جو حال سینیٹ میں ہوا تھا وہی قومی اسمبلی میں بھی ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ کسی دوسرے شخص کو ووٹ دیں گے، پی ٹی آئی کے اپنے 5 ممبر پارٹی کے خلاف جانے کو تیار ہیں۔

نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی سے کیوں ملاقات نہیں کی؟ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ان سے خوش نہیں اتحادی تو دور کی بات۔ نبیل گبول نے کہا کہ وزیراعظم نے دورہ سندھ کے دوران وزیراعلیٰ سے ملاقات نہ کرکے اچھا پیغام نہیں دیا، وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ سے ملاقات نہ کرنا سندھ کے مینڈیٹ کی توہین ہیں، عمران خان سندھ سمیت پورے ملک کے وزیراعظم ہیں انہیں ملاقات کے لئے وقت دینا چاہیئے تھا۔
خبر کا کوڈ : 869273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش