0
Friday 19 Jun 2020 00:54

حکومت نے بی این پی مینگل کو منانے کی کوششیں شروع کردیں

حکومت نے بی این پی مینگل کو منانے کی کوششیں شروع کردیں
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سےحکومتی مذاکراتی کمیٹی ارکان کی ملاقات ہوئی جس میں انہیں بی این پی کے تحفظات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بی این پی کے تحفظات سے متعلق  پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقعے پر وزیراعظم نے حکومتی کمیٹی کو بی این پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد آج بی این پی مینگل سے رابطہ کرے گا۔ وفد میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر شامل ہوں گے۔ ملاقات میں بی این پی مینگل کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 869488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش