0
Saturday 20 Jun 2020 21:06
نیب خود مختار ادارہ نہیں ہے، مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہونا چاہئے

جنوبی پنجاب کے عوام کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جبکہ ٹڈی دل نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، سراج الحق 

جنوبی پنجاب کے عوام کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جبکہ ٹڈی دل نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، سراج الحق 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی بجٹ کو ماہرین معیشت اور حکومت کے اتحادیوں نے بھی مسترد کردیا ہے، یہاں تک کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے بھی وفاقی وصوبائی بجٹس میں فنڈز نہیں رکھے گئے۔ ٹڈی دل سے کاشتکاروں کا 1 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، حکومت نے کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لیا جس کی وجہ سے 4 ماہ بعد بھی اس وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ کورونا وائرس کی وبا پر کئی ممالک قابو پاچکے ہیں مگر ہمارے ہاں یہ وبا بڑھ رہی ہے، حکومت لیبارٹیروں اور ڈاکٹروں کیلئے بھی حفاظتی لباس کا انتظام نہیں کرسکی۔ حکومت لاک ڈاون کو موثر نہیں بنا سکی، لاک ڈاون سے وائرس ختم نہیں ہوتا بلکہ وبا سے لڑنے کے انتظامات کئے جاتے ہیں، اس حکومت نے صحت کا نظام ڈبلیو ایچ او اور معیشت کا نظام آئی ایم ایف کے حوالے کیا ہوا ہے۔ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو ایسا معاشی نظام پیش کریں گے جس کے تحت ہمیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سامنے کشکول پھیلانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ اسلامی نظام معیشت کے ذریعے ہی ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے، نیب خودمختار ادارہ نہیں ہے، مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ جامع العلوم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر، صوبائی سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی، خورشید خان کانجو، مولانا محمود بشیر، مولانا عبدالرزاق، حافظ محمد اسلم اور کنور محمد صدیق ہمراہ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ وفاقی وصوبائی بجٹس میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام اور عوام کیلئے کوئی بڑی خوشخبری نہیں ہے اور نہ ہی کسی میگا پروجیکٹ بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، یہاں تک کہ جاری ترقیاتی کاموں کیلئے بھی ضرورت کے مطابق فنڈز نہیں رکھے گئے، جنوبی پنجاب کے عوام کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں اور ٹڈی دل کے حملے نے کاشتکاروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، موجودہ حکمرانوں نے کاشتکاروں کے نقصان کو مدنظر نہیں رکھا، تحریک انصاف نے انتخابات کے موقع پر پیپلزپارٹی، (ن) لیگ کی طرح علیحدہ صوبے کے قیام کا وعدہ کیا تھا لیکن صوبے کے قیام کے پہلے مرحلے کے طور پر فنڈز مہیا نہیں کئے گئے، اس طرح ماضی کی حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت نے بھی عوام سے دھوکہ اور ان کی تمنائوں کا خون کیا ہے، موجودہ حکومت کو 22 ماہ مکمل ہونے والے ہیں حکومت نے فراڈ بجٹ پیش کیا ہے جس میں تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ دکھایا گیا ہے۔ حالات اس سطح پر پہنچ چکے ہیں کہ اب فی کس آمدنی بھی کم ہوگئی ہے اور ٹیکس جمع کرنے کے بارے میں بھی خیالی پلاؤ پکائے جارہے ہیں جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے لیکن قومی ترقی کی شرح کم ہو رہی ہے، بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل جلسہ میں اعلان کیا تھا کہ وہ پٹرول کی قیمت 48 روپے فی لٹر تک لائیں گے، پوری دنیا میں جب پٹرول پانی کی طرح بہہ رہا ہے تو تب بھی پاکستان کی عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا اور پاکستان میں پٹرول کی قلت پیدا کردی گئی ہے، 1 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والی حکومت کے وزراء کہتے ہیں کہ 1کروڑ 70لاکھ افراد بے روزگار ہوں گے 10 لاکھ صنعتی یونٹس اور 50لاکھ گھر بنانے کا وعدہ پورا نہیں ہوا اور نہ ہی بھاشا ڈیم کی تعمیر کی طرف کوئی توجہ دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 869827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش