0
Saturday 20 Jun 2020 22:57

کورونا میں لوٹ مار کا بازار گرم؛ آکسیجن سلنڈرز کی قیمتیں 3 گنا مہنگی

کورونا میں لوٹ مار کا بازار گرم؛ آکسیجن سلنڈرز کی قیمتیں 3 گنا مہنگی
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی ملک بھر میں سلنڈرز کی قیمتیں 3 گنا مہنگی ہوگئی ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی نئے، پرانے آکسیجن سلینڈرز اور آکسیجن گیس کے فروخت کنندگان نے بھی مافیا بن کر لوٹ مار کا بازار گرم کردیا ہے۔ سلینڈر مافیا کے اسٹاک ہولڈرز نے آکسیجن سیلنڈر کی قیمتیں 3 گنا مہنگا کرکے کورونا سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے جینا مشکل اور موت کو آسان بنا دیا ہے۔ ایک سروے کے دوران سرجیکل مصنوعات کے ڈسٹری بیوٹرز نے بتایا کہ 2 ماہ قبل 60 سی ایف ٹی کا حامل فی سلینڈر کی قیمت 4500 روپے تھی جو اب بڑھ کر 20000 روپے تا 21000 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے جبکہ 120 سی ایف ٹی کے حامل آکسیجن سلینڈر کی قیمت 8 ہزار سے بڑھ کر 28ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح 240 سی ایف ٹی کا حامل سلینڈر کی قیمت 12 ہزار سے بڑھ کر35 ہزار ہوگئی ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شیرشاہ کی کباڑی مارکیٹ میں بھی بحری جہازوں میں استعمال ہونے والے پرانے آکسیجن سلینڈرز کی فروخت ہوتی ہے جنہیں دوبارہ کلر اور ری فل کرکے فروخت کیا جاتا ہے لیکن شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے بیوپاریوں نے بھی پرانے آکسیجن سلینڈرز کی قیمت کو بھی 5 گنا مہنگا کر کے نئے سلینڈرز کی قیمتوں پر فروخت کرنے لگے ہیں۔ لوٹ مار کا معاملہ یہیں نہیں رکا کیونکہ آکسیجن گیس کے ڈسٹری بیوٹرز نے بھی سلینڈر مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے چھوٹے آکسیجن سلینڈر کی بھرائی کی قیمت 200 روپے سے بڑھاکر 500 روپے کردی ہے اور بڑے آکسیجن سلینڈروں کی گیس ری فل کرنے کے چارجز 500 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 869858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش