0
Saturday 20 Jun 2020 23:27

افغانستان کی درخواست پر طور خم اور چمن بارڈر کھولے گئے، دفتر خارجہ

افغانستان کی درخواست پر طور خم اور چمن بارڈر کھولے گئے، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت افغانستان کی درخواست پر طورخم اور چمن کے بارڈرٹرمینل کھول دیئےگئے ہیں۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بارڈر ٹرمینل کھولنے کا فیصلہ دوستانہ تعلقات اور انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بارڈر ٹرمینل ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغانستان کو برآمدات کے لیے کھولے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی درخواست پر غلام خان بارڈر ٹرمینل 22 جون سے دو طرفہ تجارت کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقدامات پر عملدرآمد کورونا کے ضروری ایس او پیز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، افغانستان سے درآمدات کی اجازت دینے کا مقصد افغان تجارت کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور افغان برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کھولنے سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 869860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش