0
Monday 22 Jun 2020 12:19

کینیڈا میں پولیس فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق

کینیڈا میں پولیس فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق ہو گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے شہر مسیساگا میں پولیس نے فائرنگ کر کے پاکستانی نژاد کینڈین شہری اعجاز چوہدری کو ہلاک کر دیا۔ کینڈین پولیس کے تفتیشی افسر کے مطابق 62 سالہ اعجاز چوہدری ذہنی مریض تھا اور ان کے گھر والوں نے پولیس کو فون کر کے مدد طلب کی تھی کیوں کہ وہ اپنی ادویات نہیں لے رہا تھا تاہم جیسے ہی پولیس اہلکار ان کے گھر میں داخل ہوا تھا اس شخص کے ہاتھ میں ہتھیار تھا جس پر اہلکاروں نے فوراً سے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔ اعجاز چوہدری کے بھتیجے محمد چوہدری نے کہا کہ ان کے انکل دماغی بیماری سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے لیکن وہ کسی کے لیے خطرہ نہیں تھے۔ دوسری جانب پولیس فائرنگ کے نتیجے میں بعد اعجاز چوہدری کی ہلاکت پر پاکستانی کمیونٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ پولیس نے اپنے اہلکاروں کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 870089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش