0
Tuesday 23 Jun 2020 14:39

سندھ، گھر گھر جاکر کورونا ٹیسٹ کرنے کی سہولت بحال

سندھ، گھر گھر جاکر کورونا ٹیسٹ کرنے کی سہولت بحال
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے گھر جاکر کورونا کے ٹیسٹ سیمپل لینے کی سہولت فعال کر دی گئی، تاہم ضلع وسطی میں طبی عملے کی بھرتی کے بعد گھر جاکر ٹیسٹ کرنے کی سہولت کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق بڑی تعداد میں طبی عملہ متاثر ہونے کے باعث گھر جاکر کورونا ٹیسٹ کرنے کی سہولت عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی، کراچی کے ضلع وسطی اور جنوبی میں کورونا ٹیسٹ کرنے والا طبی عملہ کورونا سے متاثر ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ضلع جنوبی اور ضلع وسطی میں گھر جاکر کورونا ٹیسٹنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔

ضلع جنوبی میں گھروں میں جاکر ٹیسٹ کے نمونے لینے کی سہولت فعال کر دی گئی ہے، جبکہ ضلع وسطی میں بھی یہ سہولت جلد فعال کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ 19 جون بروز جمعہ کو محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ گھر جاکر ٹیسٹ کرنے والا طبی عملے کی بڑی تعداد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہے، جس کے باعث محکمہ صحت سندھ نے پیر کے روز تک گھر جاکر ٹیسٹ کرنے کی سہولت معطل کر دی ہے، نئی ٹیم کیلئے بھرتی کے بعد جلد سہولت کا آغاز کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 870380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش