0
Tuesday 23 Jun 2020 23:57

علامہ طالب جوہری کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے، علامہ امین شہیدی

علامہ طالب جوہری کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ اُمت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے معروف بزرگ عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے غمزدہ خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تبلیغ دین اور ذکر آل محمد (ص) کےحوالے سے ایک تاریخ ساز شخصیت، ایک عھد، ایک انسٹیٹیوشن، علامہ طالب جوہری اپنے رب کی بارگاہ میں منتقل ہوگئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم کا طرز بیان، علمی نکات، قرآنی معارف سکھانے کا دلنشین انداز معاشرے کے ہر طبقے کے لئے یکساں مفید تھا اور ہر فرقہ انہیں توجہ سے سنتا تھا، اللہ ان پر اپنی رحمت فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 870481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش