0
Thursday 25 Jun 2020 11:50

پی پی اور نواز لیگ نے جعلی سندوں پر پائلٹ بھرتی کیے، شہباز گل

پی پی اور نواز لیگ نے جعلی سندوں پر پائلٹ بھرتی کیے، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پی پی اور نواز لیگ نے اپنے زمانے میں جعلی سندوں اور جعلی سرٹیفکیٹ پر پائلٹ بھرتی کیے تھے۔ شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ شرف بھی اللہ نے عمران خان کو دیا کہ ایسے 262 پائلٹوں کو خان ہی پکڑے اور سزائیں بھی دے۔ انہوں نے کہا کہ اتنا سب کچھ سامنے لائے جانے کے بعد بھی یہ لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان؟۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہر محکمے میں کرپشن اور گندگی ہے، خان کو ایک ایک چیز ٹھیک کرنی پڑ رہی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کراچی طیارہ حادثہ کی عبوری رپورٹ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ پائلٹوں کے ذہن پر کورونا سوار تھا پرواز پر توجہ کم، وائرس پر گفتگو کرتے رہے، کراچی طیارہ حادثہ کے ذمہ دار پائلٹ، معاون پائلٹ اور ایئر کنٹرولر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 870759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش