0
Friday 26 Jun 2020 00:00

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کا دورہ بھکر، کارکنوں سے ملاقات 

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کا دورہ بھکر، کارکنوں سے ملاقات 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کا ایک روزہ بھکر کا تنظیمی دورہ، دورے کے دوران ضلعی کابینہ اور کارکنوں سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے سرائے مہاجر میں ورکرز سے ملاقات کی اور حالات حاضرہ پر گفتگو بھی کی۔ علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ ایک طرف مسلسل تشیع کے خلاف سازشیں جاری ہیں تو دوسری طرف ایک منظم انداز میں اہلیبیت کی مقدس ہستیوں کی توہین کا سلسلہ بھی جاری ہے، لیکن حکومت ہے جو ٹس سے مس نہیں ہو رہی، شاید ریاست نے ایک بار پھر ملک میں فرقہ واریت کو کھلی چھٹی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، محرم الحرام کے خلاف سازشوں کا آغاز ہو چکا ہے، عزاداری سے خائف طاقتیں کورونا کی آڑ میں عزاداری پر قدغنیں لگانا چاہتی ہیں، ہم انتظامیہ کو بتا دینا چاہتے ہیں عزاداری کے حوالے سے اگر کوئی سازش کی تو اسے ہم ناکام بنا دیں گے، اس موقع پر مزمل حسین، مصور حسین، سبط حسن، مولانا عصمت نقوی اور دیگر موجود تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 870919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش