0
Sunday 28 Jun 2020 12:52

مسلم لیگ (ق) کا بھی آج وزیراعظم کے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ق) کا بھی آج وزیراعظم کے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔  وزیراعظم عمران خان نے آج حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشائیے پر مدعو کرلیا تاہم مسلم لیگ (ق) نے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان حکومتی اور اتحادی ارکان سے ملاقات بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان حکومتی اور اتحادی اراکین کو حکومتی پالیسی سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ عشائیے کا مقصد بجٹ منظوری کے لیے ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانا ہے جبکہ بجٹ منظوری کے لیے حکومتی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان ناراض اتحادیوں کے تحفظات اور اختلافات بھی دور کریں گے۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے عشائیہ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان (ق) لیگ کے مطابق وفاقی حکومت نے قیادت سے رابطہ کر کے عشائیہ میں شرکت کی باضابط دعوت دی ہے تاہم پارٹی رہنماؤں کی مصروفیات کی بنا پر عشائیہ میں شریک نہیں ہو رہے، ہم حکومت کے اتحادی ہیں مگر عشائیہ میں شریک نہیں ہو رہے، بجٹ کی منظوری کے تمام عمل میں حکومت کو ووٹ دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے لٹر کا ہوشربا اضافہ کیا ہے جس پر نہ صرف اپوزیشن بلکہ حکومتی ارکان اور اتحادی بھی اس فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش