0
Wednesday 1 Jul 2020 21:54

بھارت میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 500 سے زیادہ اموات

بھارت میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 500 سے زیادہ اموات
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں دو دن سے کورونا وائرس کے یومیہ کے کیسز میں کمی آنے کے بعد اس وباء کا پھیلاؤ ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگیا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18653 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 5.85 لاکھ سے متجاوز کر گئی ہے اور اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد میں 500 سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ بھارت کے وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 585493 ہوگئی ہے جس میں کورونا کے 18653 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔

پیر اور منگل کو روزانہ وائرس کے کیسز میں کمی کی اطلاع ملی تھی جبکہ اتوار کے روز 19906 کیسز، پیر کے روز 19459 سے قدرے کم اور منگل کو 18522 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 507 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17400 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصے میں 13157 مریض ٹھیک ہوئے ہیں، اب صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی 3 لاکھ 47 ہزار 979 ہوچکی ہے۔ تاہم بھارت میں کورونا وائرس کے 220114 فعال کیسز اب بھی موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش