0
Saturday 4 Jul 2020 20:30

مغربی کنارے پر صیہونی فوجیوں کا حملہ، 44 فلسطینی شہری اور 2 اسرائیلی فوجی زخمی

مغربی کنارے پر صیہونی فوجیوں کا حملہ، 44 فلسطینی شہری اور 2 اسرائیلی فوجی زخمی
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوج اور مسلح یہودی آبادکاروں نے فلسطین کے مغربی کنارے پر حملہ کر کے 44 فلسطینی شہریوں کو زخمی کر دیا ہے۔ عرب ای مجلے العہد کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے آج علی الصبح مغربی کنارے کے شمالی علاقے قلقیلیہ سمیت متعدد علاقوں پر چڑھائی کر دی جبکہ فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے بھی بھرپور مزاحمت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینی شہر جنین پر چڑھائی کر کے عوامی املاک کو نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں صبح تک فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کی درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔

علاوہ ازیں غیرقانونی یہودی آبادیوں کے مسلح مکینوں نے بھی فلسطینی شہر الظہرہ پر حملہ کر کے متعدد فلسطینی شہریوں کو زخمی کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہر نابلس کے علاقے حوارہ میں غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے دسیوں زیتون کے درخت بھی کاٹ دیئے گئے ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان گذشتہ شب سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران، جو صبح تک جاری رہیں، کم از کم 44 فلسطینی جوان اور 2 صیہونی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 872517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش