0
Sunday 5 Jul 2020 14:22

ایم ڈبلیو ایم کا زیارات پالیسی کی قابل اعتراض شقوں پر متعلقہ حکام سے رابطے کا فیصلہ

ایم ڈبلیو ایم کا زیارات پالیسی کی قابل اعتراض شقوں پر متعلقہ حکام سے رابطے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ زیارات پالیسی کی قابل اعتراض شقوں اور زائرین کی مشکلات میں اضافے پر مبنی شرائط کے اخراج کیلئے متعلقہ حکام سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پولیٹیکل سیل کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے زیارات پالیسی کے حوالے سے صرف ایک مجوزہ مسودہ تشکیل دیا ہے، اب تک کوئی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ مزید بتایا گیا کہ قافلہ سالاروں کی نمائندہ تنظیموں کے وفد سے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی ملاقات ہوئی ہے اور اس میں منتشر پالیسی پر اعتراضات اور ان کے حل کے حوالے سے ایک دستاویز کی تیاری شروع ہوچکی ہے، جو کہ وزارت مذہبی امور کو بھیجی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 872606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش