0
Sunday 5 Jul 2020 14:36

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 337 نئے کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 337 نئے کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ عالمی وباء سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 27843 ہوگئی ہے، جبکہ وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 1020 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 723 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16242 ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور سے 24 گھنٹوں کے دوران 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 9739 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 872612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش