0
Monday 6 Jul 2020 18:18

تمام مسلمان ممالک کا فرض ہے بھارت کے ناپاک عزائم کامیاب نہ ہونے دیں، مفتی تقی عثمانی

تمام مسلمان ممالک کا فرض ہے بھارت کے ناپاک عزائم کامیاب نہ ہونے دیں، مفتی تقی عثمانی
اسلام ٹائمز۔ ممتاز دیوبندی عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں پر واجب ہے کہ بھارتی سازش کو ناکام بنائیں۔ اپنے ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کا اپنی زمین بھارتی ہندوؤں کو فروخت کرنا سخت گناہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تمام مسلمان ممالک کا فرض ہے کہ بھارت کے ناپاک عزائم کامیاب نہ ہونے دیں۔
خبر کا کوڈ : 872837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش