0
Saturday 11 Jul 2020 09:17

جماعت اسلامی لاہور نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

جماعت اسلامی لاہور نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں، یونین کونسل کی سطح پر پارٹی ذمہ داروں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام فیصل ٹاون میں جنوبی لاہور، غربی لاہور کے صوبائی گروپ لیڈرز، یونین کونسلز گروپ لیڈرز اور زونل صدور کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد، ضیاالدین انصاری، سید احسان اللہ وقاص، ملک شاہد اسلم، عامر نثار خان، امیر جنوبی لاہور خالد احمد بٹ، امیر جماعت اسلامی پی پی 160 احمد سلیمان بلوچ سمیت دیگرنے شرکت کی۔
 
اجلاس کے شرکاء نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے مشاورت کی۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ شہر لاہور میں بلدیاتی تبدیلی جماعت اسلامی سے آئے گی، جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار اپنے ووٹرز سے رابطہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام جماعت اسلامی کو موقع دینگے، عمران خان سے عوام مایوس ہو چکے ہیں، کورونا وبا کے دوران راشن کی تقسیم سمیت دیگر تمام معاملات میں صرف جماعت اسلامی نے عوام کی حقیقی خدمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 873696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش