0
Tuesday 14 Jul 2020 00:08

پاراچنار، پچاس سے زائد ریٹائرڈ لیویز اہلکار 6 سال سے پنشن سے محروم

پاراچنار، پچاس سے زائد ریٹائرڈ لیویز اہلکار 6 سال سے پنشن سے محروم
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پچاس سے زائد ریٹائرڈ لیویز اہلکار 6 سال گزرنے کے باوجود پنشن سے محروم ہیں، تٖفصیلات کے مطابق 2014 میں دیگر قبائلی ایجنسیوں کی طرح کرم میں بھی دہشت گردی عروج پر تھی اور کرم لیوی فورس کے نوجوان دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں صف اول پر رہے اور کئی نوجوانوں نے جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے۔ 2014 میں کرم لیوی فورس کے 135 مختلف عہدوں پر فائز اہلکار ریٹائرمنٹ کیلئے تیار تھے لیکن اس وقت کے کمانڈنٹ/پولیٹیکل ایجنٹ نے ملکی مفاد کی خاطر ان کی ریٹائرمنٹ روک لی کیونکہ ملک میں جاری دہشت گردی کے دوران نئی بھرتی اور پھر انکو تربیت دینے کیلئے کافی وقت درکار تھا اور ان سے اپنی میعاد سے زائد ڈیوٹی لی گئی۔ جب حالات معمول پر آگئے اور ان کو ریٹائرڈ کیا تو اکاؤنٹ/آڈٹ آفس نے ان کی پنشن روک لی اور کہا کہ میعاد سے زائد حاصل کی گئی تنخواہ واپس کریں حالانکہ کمانڈنٹ نے ملکی مفاد کی خاطر ان کو ریٹائرمنٹ پر جانے سے روکا۔

125 ریٹائرڈ اہلکاروں میں سے 74 اہلکاروں نے پشاور ہائی کورٹ میں ریکوری اور پنشن نہ دینے کے خلاف اپیل کی، جس میں عدالت نے فوراً اپیل کنندگان کو پنشن دینے اور ریکوری معاف کرنے کا حکم دیا لیکن 76 افراد تنگ دستی کی وجہ سے اپیل دائر نہ کر سکے، وہ تاحال پنشن سے محروم ہیں اور ان کے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم اور دیگر متعلقہ اداروں سے فوری طور پر نوٹس لینے اور مسئلے کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 874247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش