0
Wednesday 15 Jul 2020 08:10

بلاول بھٹو نے اے پی سی کے انعقاد کی بہت کوشش کی، چودھری منظور

بلاول بھٹو نے اے پی سی کے انعقاد کی بہت کوشش کی، چودھری منظور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منظور نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے بجٹ سے قبل اے پی سی کے انعقاد کی بھرپور کوشش کی۔ بلاول بھٹو نے اے پی سی کے انعقاد کے لیے ایک ہفتہ لاہور میں قیام کیا۔ ہم اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن کی بڑی پارٹی کا اے پی سی کے لئے انتظار کرتے رہے، ہم آج بھی اس انتظار میں ہیں کہ مسلم لیگ نواز اے پی سی کی تاریخ دے۔ چودھری منظور نے رانا ثنا اللہ کے انٹرویو پر ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے بجٹ سے قبل تمام پارٹیوں سے رابطے کئے مگر بدقسمتی سے اے پی سی نہ ہو سکی، بجٹ کے بعد بھی اے پی سی کے انعقاد کی کوششیں جاری رکھی لیکن اے پی سی پھر بھی نہ ہوئی۔

چودھری منظور کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی کے جانب دارانہ رویے پر کہا تھا اس معاملے کو اپوزیشن کو دیکھنا چاہیے، اسپیکر کی نگرانی میں ہماری قیادت اور اپوزیشن کے خلاف ہرزہ سرائی کی جاتی ہے، جب ہمارے لوگ اسمبلی میں حکومتی ہرزہ سرائی کا جواب دیتے ہیں تو ان کو بولنے نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ اے پی سی میں اسپیکر کے رویے پر بات کر کے حتمی فیصلہ کریں گے، آج بھی اس پر قائم ہیں، اگر اپوزیشن پارٹیوں نے کردار ادا نہ کیا تو عوام کسی کا انتظار نہیں کریں گے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور حکومت کی نااہلی نے عوام کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے۔ یہ عذاب جتنا جلدی ٹل جائے اچھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 874504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش