0
Wednesday 15 Jul 2020 19:34

کراچی، جماعت اسلامی کا ڈکیتی کی وارداتوں پر اظہار تشویش

کراچی، جماعت اسلامی کا ڈکیتی کی وارداتوں پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسدللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے احسن آباد گلشن معمار مارکیٹ میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت واقعہ کا نوٹس اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات کرکے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ اپنے ایک بیان میں اسداللہ بھٹو نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے گشت کے باوجود شہر میں اسٹریٹ کرائم میں مسلسل اضافہ ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، روزانہ لوگ اپنے قیمتی موبائل، گاڑیوں اور موٹرسائیکل سمیت قیمتی اشیاء سے محروم کر دیئے جاتے ہیں، ہر سال بجٹ میں امن و امان کے نام پر اربوں روپے رکھنے کے باوجود سندھ حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران احسن آباد مارکیٹ میں ڈکیتی کی کئی وارداتیں اور علاقے کے سپر ہائی وے سائٹ تھانے پر بار بار شکایت و تحفظات کے باوجود انتظامیہ کا خاموش تماشائی کا کردار افسوس ناک ہے۔ اسداللہ بھٹو نے کور کمانڈر سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ احسن آباد گلشن معمار سمیت شہر میں ہونے والے اسٹریٹ کرائم کا نوٹس لیکر قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 874652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش