0
Wednesday 15 Jul 2020 21:08

بلاول بھٹو زرداری کیساتھ مناظرے کیلئے تیار ہوں، مراد سعید

بلاول بھٹو زرداری کیساتھ مناظرے کیلئے تیار ہوں، مراد سعید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دیے گئے مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ پرچی پر بننے والے چیئرمین خوب رٹہ لگائیں، پرچی بھی بنائیں اور مناظرے کیلئے تیار ہوجائیں، پارلیمنٹ، میڈیا یا عوامی فورم جس کا چاہیں انتخاب کریں فیصلہ آپ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں تو بحث کی بجائے، بلاول بھٹو نو دو گیارہ ہوجاتے ہیں، بلاول نے پیپلزپارٹی کے خلاف رپورٹ پڑھی لیکن یاد نہیں لکھا کیا ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ بلاول اپنی تین نسلوں کے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 7 سال سے موازنہ سے بھی بھاگ گئے ہیں، ہمت وہ کرسکتا ہے، جس کے گناہوں کی کہانیوں سے جے آئی ٹیزنہ بھری ہوں۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ مناظرہ قبول کرنے کی جرات وہ کرے گا جس نے عزیر بلوچ اور گینگ وارز نہ پالے ہوں، جرات وہ کرے گا جس کا دامن جعلی کھاتوں، اومنی گروپوں اور ٹی ٹیوں سے آلودہ نہ ہوں۔

مراد سعید نے کہا کہ سامنا کرنے کی جرات وہ کرے گا جس کا صوبہ گورننس میں بہتر ہو، بلاول کا ایک ایک لفظ ان کا تعاقب کرے گا، بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مناظرہ نہ بھی کریں قوم کو سچ بھولنے نہیں دیں گے، بلاول کے پاس قوم کی چوری کی گئی ایک ایک پائی لوٹانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ خیال رہے کہ 25 جون کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر کڑی تنقید کی تھی اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا تھا۔ اسی روز پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ آصف نے بھی وزیراعظم  کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان ہمارے ساتھ ٹی وی پر مناظرہ کرلیں۔پارلیمنٹ میں تقریر کرنی ہے تو جواب بھی سننا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 874669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش