0
Thursday 16 Jul 2020 02:41

شہباز شریف کی تمام ملاقاتیں ناکام ہوچکیں، ن لیگ کو پنجاب نہیں ملے گا، عارف حمید بھٹی

شہباز شریف کی تمام ملاقاتیں ناکام ہوچکیں، ن لیگ کو پنجاب نہیں ملے گا، عارف حمید بھٹی
اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کو پنجاب نہیں ملے گا کیونکہ شہباز شریف کی اب تک کی جانے والے تمام ملاقاتیں ناکام ہوچکی ہیں۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار نے بتایا کہ ن لیگ کی جرات نہیں ہے کہ یہ تبدیلی کوشش کر سکیں، میں جانتا ہوں، پچھلے ہفتے شہباز شریف کی کس سے ملاقات ہوئی اور کتنی دیر ملاقات ہوئی، وہ تمام ملاقاتیں ناکام ہوچکی ہیں۔ تجزیہ کار نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب نہیں ملے گا۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بھائی کی ہر بات مان سکتے ہیں لیکن یہ نہیں مانیں گے کہ مریم کو پارٹی کا صدر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارٹی سے مکمل آؤٹ ہوچکے ہیں وہ بارویں بھی نہیں رہے۔ سینئر صحافی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں جب نواز شریف وزیراعظم تھے، اس دوران مریم نواز نے اپنے والد سے ضد کی کہ پارٹی کنونشن میں مجھے پارٹی کا صدر بنائیں جس پر نواز شریف رضا مند ہوگئے، اس وقت شہباز شریف نے والدہ سے جاکر کہا کہ میں نے اپنے بھائی کی کوئی بات نہیں ٹالی لیکن انہیں یہ کام کرنے سے روکیں، جس کے بعد یہ کام نہ ہوسکا۔
خبر کا کوڈ : 874724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش