0
Thursday 16 Jul 2020 08:36

ایران نے سی پیک منصوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا

ایران نے سی پیک منصوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ بھارت کو چاہ بہار ریل منصوبے سے باہر کرنے کے بعد ایران نے پاکستان کے سی پیک منصوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ پاکستان، چین اور ایران کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے، یہ منصوبے خطے کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔ ان منصوبوں کی حمایت کا غیر معمولی اقدام تہران حکومت کی خارجہ پالیسی میں تبدیل کا اہم اشارہ ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک منصوبے نہ صرف خطے بلکہ دیگر ممالک کیلئے بھی فائدہ مند ہیں، یہ منصوبے خطے کی ترقی اور تعاون کیلئے انتہائی موزوں پلیٹ فارم ہیں۔ یاد رہے کہ ایران نے چاہ بہار ریل منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی میں تاخیر پر بھارت کو اس منصوبے سے باہر کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ خود ہی اس منصوبے کو مکمل کرے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 874740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش