0
Friday 17 Jul 2020 18:25

وزیراعلی عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان سے ملتان پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر اجلاس میں شرکت

وزیراعلی عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان سے ملتان پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر اجلاس میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ملتان ائیرپورٹ پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملتان کے ترقیاتی پیکیج اور امن عامہ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں تعمیر و ترقی کا نیا دورشروع ہوچکا ہے، ملتان ڈویژن کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو اپنے کام کیلئے لاہور نہیں آنا پڑے گا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے لئے ہماری حکومت کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کا باب بند کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی ترقی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے، منصوبوں پر خرچ کی جانے والی رقم کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے، قومی وسائل میں کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسی اٹھا نہ رکھی جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے موثر کریک ڈاون کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی بلاامتیاز ایکشن جاری رکھا جائے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے متعلقہ افسران فیلڈ میں نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیا ضروریہ کے نرخوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جائے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، کمشنر ملتان ڈویژن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 875012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش