0
Saturday 18 Jul 2020 23:12

ملتان، محکمہ اوقاف کی جانب سے مقدسات کی توہین کے خلاف احتجاج جاری، مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ 

ملتان، محکمہ اوقاف کی جانب سے مقدسات کی توہین کے خلاف احتجاج جاری، مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ 
اسلام ٹائمز۔ برصغیر کے روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس سبزواری کے مزار سے ملحقہ پلاٹ پر قبضے اور دروازے پر لکھے گئے مقدس ناموں کے بے حرمتی کے خلاف دربار شاہ شمس سے علی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت سجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمس مخدوم زاہد حسین شمسی، مخدوم عون عباس شمسی اور دیگر نے کی۔ ریلی میں انجمن تحفظ عزادای کے صدر مہر مزین عباس چاون، شوکت رضا شوکت اور دیگر موجود تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم زاہد عباس شمسی کا کہنا تھا کہ ملتان کے ضلعی انتظامیہ ہمارے ساتھ وعدے کر کے فراموش کررہی ہے، ہم مدینتہ الاولیاء میں اولیاء کے مزارات کا تحفظ کریں گے، محکمہ اوقاف اور دیگر محکموں کے جن افسران میں مقدس ناموں کی بے حرمتی اور توہین کی ہے ان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے اور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، ہم ملتان کی ضلعی انتظامیہ کو ایک بار پھر متنبہ کرتے ہیں کہ محرم الحرام سے قبل شہر کے حالات اور امن کو داو پر مت لگائیں۔ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 875269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش