0
Sunday 19 Jul 2020 01:42

کراچی میں سرکلر ریلوے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا

کراچی میں سرکلر ریلوے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں دہائیوں سے زائد عرصے سے بند سرکلر ریلوے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی طرف سے ٹریک بچھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کا معائنہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کیا۔ سٹی سٹیشن سے شاہ لطیف تک 9 کلومیٹر ٹریک کی بحالی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس موقع پر ریلوے اور ماس ٹرانزٹ کے افسران نے انہیں بریفنگ بھی دی جس میں بتایا گیا کہ یکم جولائی سے سٹی اسٹیشن سے اورنگی تک ٹریک بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں تیس کلومیٹر ٹریک کی مرمت اور بحال کا کام کیا جائے گا۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے سرکلر ریلوے کے کام کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا، معائنے کے دوران اردو کالج پر سیوریج نظام ٹھیک کرنے اور ناظم آباد پر اوور ہیڈ برج کے منصوبہ کا جائزہ لیا۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے، ڈپو ہل تک چار کلومیٹر لائن پر نئی ٹریک بچھائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایس ریلوے ناظم آباد پر اوور ہیڈ پل بنانے کے لئے ماس ٹرانزٹ جلد منصوبہ مکمل کرے۔
خبر کا کوڈ : 875288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش