0
Sunday 19 Jul 2020 10:46

غالی گروہ کے سربراہ ابوذر بخاری نے کزن کو قتل کر دیا، مقدمہ درج

غالی گروہ کے سربراہ ابوذر بخاری نے کزن کو قتل کر دیا، مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مرکز ولایت کے نام سے امام بارگاہ قصر بتول سے اُٹھنے والی غالی تحریک دم توڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ غالی گروہ کے سرغنہ ابوذر بخاری کیخلاف لاہور کے تھانہ اقبال ٹاون میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب امام بارگاہ قصر بتول میں شہادت امام علی رضا علیہ السلام کے سلسلہ میں مجلس عزا منعقد ہو رہی تھی کہ غالی گروہ کا سرغنہ ابوذر بخاری اپنے ساتھیوں علی زر، حسنین رضا، آغا مقداد حیدر، بریر حیدر، ملک منیر احمد سمیت دیگر کے ہمراہ مسلح ہو کر امام بارگاہ میں گھس گئے اور بانیان مجالس سمیت دیگر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ابوذر بخاری نے اس موقع پر اپنے کزن اسد بخاری پر تشدد کیا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اسی طرح ملزمان نے امام بارگاہ سے ملحقہ گھر میں بھی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین پر تشدد کیا اور سامان کی توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے سید ناصر عباس بخاری ولد عابد حسین بخاری کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ اس وقت بھی امام بارگاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور صورتحال کشیدہ ہے جبکہ ملزمان نے پولیس کے ساتھ بھی جھڑپ کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس جھڑپ اور پولیس پر فائرنگ کا الگ سے مقدمہ درج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 875328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش