0
Sunday 19 Jul 2020 22:13

کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، ممنوعہ کیمیکل بیرون ملک بھیجنے کی کوشش ناکام

کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، ممنوعہ کیمیکل بیرون ملک بھیجنے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کے دوران چاول کی آڑ میں ممنوعہ کیمیکل بیرون ملک بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کارپوریٹ سرکل ٹیم نے حسین آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار کلوگرام ممنوعہ کیمیکل برآمد کرلیا۔ حکام نے بتایا کہ کارروائی میں ایک ٹرک کو قبضے میں لے کر 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ حکام کے مطابق چاولوں کی آڑ میں ممنوعہ کیمیکل بیرون ملک بھیجا جا رہا تھا، چاولوں کے تھیلوں کے اندر کیٹامائن کیمیکل بیلجیم بھیجا جارہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ یہ کیمیکل کنٹرولڈ ڈرگس میں آتا ہے اور اس طرح بھیجا جانا جرم ہے، برآمد کیمیکل کی مقدار 3 ہزار کلوگرام جس کی مالیت 5 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان یہ رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے حاصل کرتے، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 875407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش